جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلیا : ٹیسٹ میچ منسوخ کرانے کاانوکھا حربہ کامیاب

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک) بھارت میں میچ سے قبل پچ کو خراب کردینا تو سنا تھا لیکن ایسا کچھ آسٹریلیا میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں ٹیسٹ میچ کے دوران جب تیسرے روز پچ پرجانور کا فضلہ اور تیل پھینکنے کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا۔آسٹریلیا کی مقامی لیگ کے دوران کنگز ویلے بیپٹسٹ کرکٹ کلب کو سن شائن ہائیٹس کے خلاف میچ جیتنے کے لئے صرف 140 رنز درکار تھے کہ اگلے روز جب دونوں ٹیمیں میدان پہنچیں تو پچ پر کسی نے فضلہ اور تیل پھینک دیا تھا جس کے باعث میچ کو ڈرا کردیا گیا۔
میچ ڈرا ہونے کا نقصان جیت کے قریب پہنچنے والی ٹیم کنگز ویلے کو یہ ہوا کہ وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور اس سے قبل سن شائن ہائیٹس نے کنگز ویلے کو جیت کے لئے 186 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں کنگز ویلے نے ایک وکٹ کے نقصان پر46 رنز بنا لئے تھے۔دوسری جانب وکٹورین ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ پچ پر گندگی پھینکنے اور اسے خراب کرنے والے کی اطلاع دینے والے شخص کو 5 ہزار ڈالر بطور انعام دیا جائے گا جب کہ کرکٹ وکٹوریہ کے چیف ایگزیکٹو ٹونی ڈوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ پچ خراب کرنے کے حوالے سے کسی بھی ثبوت کے بغیر حتمی نتائج تک نہیں پہنچا جاسکتا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…