اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق سینیٹراور احتساب بیوروکے سابق چیئرمین سیف الرحمن کوابو ظہبی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انہیں ابوظہبی ایئرپورٹ سے حراست میں لیاگیا ۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے ان کے ریڈوارنٹ جاری کئے تھے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی انہیں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم حکومت پاکستان کی مداخلت پر انہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی دوبارہ گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ابوظہبی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کی رہائی عمل میں لائی جا سکے۔