اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کرنا نا انصافی ہے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگلی سماعت پر چیئرمین عمران خان بھی عدالت پیش ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہمارے کارکنوں پر درج مقدمات ختم کروائے ¾ جو ملزمان پیش ہو رہے ہیں انکا ٹرائل جلد آگے بڑھایا جائے۔ عدالت سے درخواست ہے کہ کیس کاٹرائل جلدسے جلدمکمل کیاجائے۔ نعیم الحق نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کاالگ الگ ٹرائل کروانے کیلئے درخواست بھی دائر کر دی ہے۔