مہمند ایجنسی(نیوز ڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں بارودی سرنگ دھماکے میں اے این ایف کا اہلکار جاں بحق جبکہ پولیٹیکل تحصیلدار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوگیا دھماکے کے نتیجے میں اے این ایف کا اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار کے پولیٹیکل تحصیلدار فراموش خان تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے اے این ایف اہلکاروں نے زخمیوں اور نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا اے این ایف کے مطابق دھماکے میں تحصیلدار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔