ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

میدان میں ایک ہی سوچ ہوتی ہے ہمت نہیں ہارنی ، محمد عامر

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ جب وہ میدان میں ہوتے ہیں تو ان کی صرف یہی سوچ ہوتی ہے کہ ہمت نہیں ہارنی ہے اور ایشیا کپ میں انھوں نے اسی سوچ کے تحت بولنگ کی ہے۔ڈھاکہ سے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں انھوں نے سوچ رکھا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم 83 رنز پر آؤٹ ہوسکتی ہے تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں ہو سکتی اور انھوں نے اپنے چار اوورز اسی سوچ کے ساتھ کیے کہ دو سو فیصد کارکردگی دکھانی ہے کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وکٹ ایسی تھی کہ اگر شروع میں جلد وکٹیں مل جاتیں تو میچ کا توازن پاکستان کے حق میں ہو سکتا تھا اور کچھ دیر کے لیے ہوا بھی ایسا ہی۔عامر کا کہنا ہے کہ وکٹ تمام بولرز کے لیے یکساں مددگار تھی لیکن یہ کسی بھی کھلاڑی کی خوداعتمادی اور کنٹرول ہوتا ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔’سب کھلاڑی ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن کھلاڑی سٹار اور لیجنڈ ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔‘محمد عامر کا کہنا ہے کہ لینتھ اور لائن پر کنٹرول ان کی خداداد صلاحیت ہے۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر انھوں نے شائقین کا جو پیار دیکھا اس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے لیکن ان کی واپسی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد کے بغیر کسی طور بھی ممکن نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بھی ان کا حوصلہ بڑھایا جس سے ان پر موجود دباؤ ختم ہوگیا اور اب وہ بہت ریلیکس محسوس کر رہے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…