اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گی ، آزاد احتساب یقینی بنانے کے لئے ایک جامع اور موثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اپنے وعدے کے مطابق میں نے پختونخواہ احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کیلئے اہم اجلاس کی صدارت کی پختونخواہ کابینہ کو صدارتی حکمنامے کے ذریعے کی گئی ترامیم واپس لینے کی ہدایت کی ہے آزاد احتساب یقینی بنانے کیلئے ایک جامع اور موثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ترمیمی مسودہ قانون کی جلد از جلد تیاری یقینی بناؤں احتساب کے بنیادی وعدے پرکسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔