بیس بگلہ / باغ (این این آئی)تبدیلی کی لہر چل پڑی،ن لیگ کو دو تحفے دے کر اہم شخصیت کو صدرآزادکشمیر بنانے کی تیاریاں،صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے استعفے کا امکان‘سردار قمرالزمان صدر ریاست کے عہدے کیلئے متحرک ‘ پیپلزپارٹی کے اندر بھی مضبوط امیدواربن گئے-سردار محمد یعقوب خان صدر ریاست کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد آئندہ الیکشن میں ایم ایل اے کا الیکشن لڑیں گے-سردار قمرالزمان اور ان کی برادری اگر باغ سے مشتاق منہاس اور میر اکبر خان کی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ملنے پر یہ فیصلہ ضرور کر سکتی ہے کہ اگر باغ کی دو سیٹیں مسلم لیگ (ن) کو دے کر مشتاق منہاس کے ذریعے نواز شریف سے گٹھ جوڑ کر کے سردار قمرالزمان کو صدرآزاد کشمیر بنایا جائے-پاکستان پیپلزپارٹی کا اب پاکستان یا آزاد کشمیر میں حکومت بنانا اب دور کی بات ہے-سردار قمرالزمان ایسے موقع سے ضرور فائدہ اٹھا سکتے ہیں -ہفتہ قبل مظفرآباد میں سردار قمرالزمان کی تقریر نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو متاثر کیا ہے-انہوں نے سردار قمرالزمان کی تقریر غور سے سنی-سردارقمرالزمان خان کیلئے اس وقت صدر ریاست کا عہدہ حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے-باغ کی دونوں سیٹیں قربان کر کے وہ صدرریاست بن سکتے ہیں-