اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبرپختونخواہ تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبرپختونخواہ تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق نامزد گور نر اقبال ظفر جھگڑا 3مارچ کو عہدے کا حلف اٹھائینگے ۔