جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عدالتی فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہیے ،پرویز رشید

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مارنے والوں کے ساتھ نہیں ، مار پڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، عدالت کے فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔کراچی میں ریڈیو پاکستان کےنئے 10کلوواٹ کے ٹرانسمیٹرکی افتتاحی تقریب کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشیدکا کہنا تھاکہ پاکستانی بڑے باشعور ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے،دہشت گردی ختم کر کے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا، ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں حقوق تحفظ خواتین بل کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…