بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی‘ ماں کے مبینہ قاتل کی بہن نے بیان قلمبند کرادیا

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار غلام ربانی کی بہن نے بیان قلمبند کرادیا، تفتیشی افسر کو بتایا کہ ماں سے میرے جھگڑے کے دوران بھائی نے چھریوں کے وار سے ماں کو قتل کیا، عدالت نے آئندہ ہفتے ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی اسپتال میں زیر علاج بہن کو ہوش آگیا ہے اور اس نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔ بیان میں بہن کا کہنا تھا کہ اس کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہورہا تھا کہ اسی دوران بھائی نے آکر چھریوں کےوار سے ماں کو قتل کردیا۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کی بہن ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہے۔بعد میں عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزم غلام ربانی نے بوٹ بیسن کے علاقے کے میں 18فروری کو ماں کو قتل کردیا تھا

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…