ڈھاکہ (نیوزڈیسک)ایشیاءکپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان اپنا اگلا میچ (آج) پیر کو متحدہ عرب امارات سے کھیلے گا -میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا ¾ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں تبدیلی کاامکان ہے ۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی متوقع پلینگ الیون محمدحفیظ، شرجیل خان، شعیب ملک،عمر اکمل،عماد وسیم،شاہد آفریدی،سرفراز احمد،وہاب ریاض، محمد سمیع، محمد عامر اور محمد عرفان پر مشتمل نے کی توقع ہے جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے خرم منظور کو باہر رکھاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہو گا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی ¾متحدہ امارات کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے۔ سری لنکا کے خلاف اس کو 41 رنز ¾ بنگلہ دیش کے خلاف 51 رنز سے شکست ہوئی۔پاکستان نے پہلا میچ بھارت کے خلاف ہفتے کو کھیلا جس میں اسے 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے میچ میں ہارنے کے بعد پاکستان کے لیے دوسرا میچ اہمیت کا حامل ہوگیا اور اس میں ٹیم کی توجہ بیٹنگ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے میچ کے لیے وہاب ریاض کی جگہ آل راﺅنڈر انور علی کو موقع دیا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں بری طرح ناکام ہونے کے باوجود بلے بازوں کو اپنی کارکردگی ایک کمزور حریف کے خلاف بہتر کرنے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ڈے اینڈ نائٹ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔