لاہور(نیوزڈیسک)ٹی ٹونٹی کرکٹ میںبوم بوم شاہدخان آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ کے ناکام ترین کپتان بن گئے۔ اب تک6کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کااعزازحاصل کرچکے ہیں جن میں سے شاہدآفریدی سب سے ناکام کپتان ہیں۔شاہدآفریدی نے 2009ءسے اب تک36ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے16میچ جیتے ،19میچ ہارے اورایک میچ ٹائی ہواشاہدآفریدی کی کامیابی کاتناسب45.83فیصدہے۔محمدحفیظ نے2112ءسے2014 تک29ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے17میچ جیتے ،11میچ ہارے اورایک میچ ٹائی ہوامحمدحفیظ کی کامیابی کاتناسب60.34فیصدہے۔شعیب ملک نے 2007ءسے2010 تک17ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے12میچ جیتے ،4میچ ہارے اورایک میچ ٹائی ہواشعیب ملک کی کامیابی کاتناسب73.52فیصدہے۔مصباح الحق نے 2009ءسے2012 تک8ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے6میچ جیتے ،2میچ ہارے۔مصباح الحق کی کامیابی کاتناسب75فیصدہے۔یونس خان نے 2007ءسے2009 تک8ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے5میچ جیتے ،3میچ ہارے ۔یونس خان کی کامیابی کاتناسب62.50فیصدہے۔انضمام الحق نے ایک ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کی اورکامیابی حاصل کی انضمام الحق کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔اگرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کے تناسب سے دیکھاجائے تو پہلے نمبرانضمام الحق کی کامیابی کاتناسب 100فیصد،دوسرے نمبرپرمصباح الحق کی کامیابی کاتناسب 75فیصد،تیسرے نمبرپرشعیب ملک کی کامیابی کاتناسب 73.52فیصد،چوتھے نمبرپریونس خان کی کامیابی کاتناسب 62.50فیصد،پانچویں نمبرپرمحمدحفیظ کی کامیابی کاتناسب60.34فیصداورچھٹے نمبرپرشاہدخان آفریدی کی کامیابی کاتناسب45.83فیصدہے۔