پشاور(نیوزڈیسک)نامزد گور نرخیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا کاعہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی دھماکہ خیز اعلان،پاکستان تحریک انصاف سمیت صوبے کی تمام پارٹیوں کو مذکرات کی دعوت دے دی،-خیبرپختونخواکے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیں قابل فخر ہیں -آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی جاری بیان میں خیبرپختونخوا کے نامزد گورنراقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں دہشت گردوں کے مقابلے سے میں شہید ہونے والے کیپٹن عمر اور دیگر شہداءپر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا مقابلہ کریں گے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل فخر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی قوم دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوںنے کہاکہ وہ صوبے کا گورنر بن کر عوام کی خدمت کریں گے اور آئی ڈی پیز کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔گورنر بن کر انکی پہلی تر جیح آئی ڈی پیز کی بحالی ہو گی -وہ وفاق کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے او ر سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صوبے کی تمام پارٹیوں کو مذکرات کی دعوت بھی دی.