لاہور(نیوزڈیسک)اقبال ظفر جھگڑا کی جگہ سیکرٹری جنرل اورسینیٹرکون؟ امیدواروں کی لائن لگ گئی،قیادت نے بھی اس سلسلہ میں اپنی مشاورت کا آغاز کر دیا ،رواں ہفتے میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کئے جانے کا قوی امکان ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے اقبال ظفر جھگڑا کے بطور گورنر خیبر پختوانخواہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انکی طرف سے چھوڑے جانے والے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کاعہدہ اور سینیٹر شپ حاصل کرنے کیلئے لابنگ شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماﺅں نے اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبر پختوانخواہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ اور ان کی جگہ سینیٹر منتخب ہونے کے لئے قیادت کے قریب سمجھے جانے والے مرکزی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد لابنگ شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق(ن) لیگ کی قیادت نے بھی اس سلسلہ میں اپنی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور رواں ہفتے میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔