لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت محنت، امانت اور دیانت کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن اور مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کودرپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درست سمت بڑھ رہے ہیں، ہمارا ہر قدم ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی کے لئے اٹھ رہا ہے، ہم محنت،امانت اوردیانت کےسنہری اصولوں پرعمل پیرا ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کومسائل کے گرداب سے نکالیں گے، یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔