سرگودھا(نیوز ڈیسک) سرگودھا کے نواحی علاقے 66 شمالی میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تیرہ سالہ لڑکے عون امان کی لاش کھیتوں سے مل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم کا کچھ حصہ بھی جل چکا ہے۔ سفاک ملزموں نے مبینہ طور پر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگائی اور اس کا گلا گھونٹ دیا۔ سرگودھا میں درندگی کی انتہا ہوگئی۔ سفاک قاتلوں نے ایک اور پھول مسل کر والدین کی گود اجاڑ دی۔ نواحی علاقے 66 شمالی میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تیرہ سال کے لڑکے عون امان کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے جسم کا کچھ حصہ جلا ہوا ہے اور اس کے گلے پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ درندہ صفت افراد نے لڑکے کو زیادتی کے بعد آگ لگائی اور اس کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ عون امان کل سے لاپتہ تھا اور اس کے والدین اس کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے تھے ، پولیس تھانہ جھال چکیاں نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،لواحقین نے ا نتظامیہ کی بے حسی پرشدید احتجاج کیا ہے۔