اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے اکثر میدانی علاقوں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے ادھر بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم اب بھی سرد ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقوں میں دھوپ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ دن کے اوقات میں سردی کی شدت نہ ہونے کے برابرہے۔صبح اوررات کے وقت موسم تھوڑا ٹھنڈا ہوتا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔خشک موسم کے باعث موسمی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔