پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سونی ورلڈ فوٹو گرافی ایوارڈز،پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) سونی ورلڈ فوٹو گرافی ایوارڈز کے 2016کے ایڈیشن کے فائنلسٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دنیا کے بڑے فوٹو گرافی کے مقابلے کے لیے اس سال پاکستان سے تین نوجوان فوٹوگرافروں کی تصاویر کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو گرافی کے سالانہ مقابلے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں امیدواروں نے اپنی تصاویر جمع کرائی تھیں جن میں سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر کمیل رضوی، شہزاد خان تاجک اور ذوہیب خان کی تصاویر کو فوٹو گرافی کے زمرے ‘یوتھ کمپیٹیشن ‘کے تحت آخری انتخاب میں شامل کیا گیا ہے۔شہزاد خان تاجک کی تصویر نوجوان فوٹو گرافروں کی تصاویر کے مقابلے کے ذیلی زمرے ‘یوتھ پورٹریٹ’ کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔ یہ اسلام آباد کے مضافات میں ایک کچی آبادی میں رہنے والے بچے کی شاندار کلوز اپ تصویر ہے جسے ‘الاول گل’ کا عنوان دیا گیا ہے۔ ذوہیب طارق کی طرف سے بھیجی گئی تصویر کو نوجوان فوٹو گرافروں کی تصاویر میں کلچر کے ذیلی زمرے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ان کی تصویر کا عنوان ‘پاکستان’ ہے۔ جس میں کسان نوجوانوں کو کام پر دکھایا گیا ہے۔ کمیل رضوی کی تصویر کو ‘یوتھ ماحول’ کے ذیلی زمرے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ملائیشیا میں ایک کار پارکنگ کی فضائی تصویر ہے جو ‘انسانی بنائے گئے ماحول’ کے عنوان کے ساتھ فہرست میں شامل ہے۔ یو تھ ایوارڈز کے تحت اگلی نسل سے نوجوان فوٹو گرافروں کی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…