اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان بھارت میچ پر بک میکرز نے اربوں کا جوا لگایا۔ممبئی کے سنجیو ورما نے ہاٹ لائن کھولی اور بند بک پر پر بھی جوا لگایاگیا۔پاکستان بھارت میچ پربھارتی اورانٹرنیشنل بک میکرز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیااورپاکستان کا ریٹ 5 1.3 پیسے کھولا گیا جبکہ بھارت کا ریٹ 55 پیسے مقررکیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے بک میکرلا چند کے پاس بھارت کی جیت پر کروڑوں روپے کا جوا لگا اوردبئی میں موجود شمشاد اور تمیوری کی بک پربھی بڑا جوا ہوا۔دہلی کے ایشانت اور ممبئی کے رومیش کمارنے ٹاس پر دونوں ٹیموں کا ریٹ برابررکھا جبکہ بھارتی بک میکرز نے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا ریٹ بھی نکالا۔ انفرادی کارکردگی کے ریٹ کے مطابق شاہد آفریدی کے ٹاپ سکورر رہنے پر ایک کا گیارہ ریٹ رکھا گیا اور محمد حفیظ کے ٹاپ سکور رہنے پر ایک کا 3.50 ریٹ رکھا گیا۔شعیب ملک کے ٹاپ سکورر رہنے پر ایک کا 5 ریٹ رکھا گیا۔عمر اکمل کے ٹاپ سکور رہنے پر ایک کا پانچ اورشرجیل خان پر ایک کا 5 ریٹ رکھا گیا۔جبکہ بک میکرزکے مطابق بھارتی ٹیم کے شرماٹاپ سکورر ہونے پر ایک کا تین ریٹ رکھا گیا اور شیکر دھون پر ایک کا چار ریٹ رکھا گیا۔ بھارتی کپتان دھونی پر ایک کا دس ریٹ رکھا گیا۔کوہلی پر ایک کا 3 اوریووراج پر ایک کا دس ریٹ رکھا گیا۔اس کے علاوہ شاہد آفریدی کے30ر نز سے کم سکور پر ایک پر 1.83 ریٹ رکھا گیا۔بک میکرزنے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی پر بھی کروڑوں کا جوا لگایا گیا جس کے مطابق محمد عامرپر ایک کا 3 اور محمد عرفان پر ایک کا ساڑھے تین ریٹ رکھا ۔جبکہ بک میکرزنے پہلے 6 اوورز میں زیادہ سکور کرنے پر بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ۔بک میکرزنے زیادہ سکور پر بھارت کا 1.66 ریٹ رکھا اور پاکستان کا 2.20 ریٹ رکھا ۔اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے 50 اور 100رنز سکور کرنے پر بھی جوا لگا یا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
ملک کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے نکل آئے



















































