کراچی (نیوز ڈیسک) سائیں کا عظیم الشان پروٹوکول بھی قابل قدر ہے، قافلے میں 28 گاڑیاں شامل ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خیر پور میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے 8 ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کیلئے خیر پور پہنچے تو ان کے پروٹوکول میں 25 سرکاری اور 3 غیر سرکاری گاڑیاں شامل تھیں۔ انتظامیہ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے۔