پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

” فنڈز کی کمی “لاہور،راولپنڈی سمیت 11 ڈسٹرکٹ جیلوں کے منصوبوں کو”بریک“ ‘ لگنے کا خطرہ

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب میں ضلعی جیلوں میں تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈز کی فوری فراہمی انتہائی ضروری ہے یہ منصوبے 2سال سے جاری ہیں تاہم حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر سے ان کی لاگت میں کروڑوں روپے اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کےسترہ کے قریب ایسے منصوبہ جات تعمیری مراحل میں ہیں جن کو فنڈز کی کمی کے سامنا کا انکشاف ہوا ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہبڑے منصوبہ جات میںمیانیوالی میں ”ہائی سیکورٹی جیل “کی تعمیر بھی شامل ہے جس کی تعمیر کیلئے 833.449 ملین روپے کا تحمینہ لگایا گیا تھا جس میں دو سالوں میں سے صرف530.453ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ 303ملین روپےکے فنڈز کی قسط ابھی باقی ہے۔ پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں نئی جیلوں کی تعمیر، جیلوں کی دیواروں کی تعمیرو دیگر منصوبے شامل ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ ان منصوبوں کی تعمیر سے جیلوں کی سیکورٹی فول پروف بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈسٹرکٹ جیل ناروال کی تعمیر کیلئے 1055.191 کا تحمینہ لگایا گیا94.010 ملین کی قسط باقی ہے۔لاہور میں نئی ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر کیلئے 400ملین کا تحمینہ لگایا گیا جس میں 340 ملین کے فنڈز ابھی جاری نہیں ہو سکے۔ جاری کئے جا سکے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل ننکانہ صاحب میں تعمیراتی کام کیلئے 400ملین کا تحمینہ لگایا گیا جبکہ 50ملین جاری کئے جا سکے۔ اوکاڑہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 50 ملین کا تحمینہ لگایا گیا جبکہ 12ملین جاری کئے جا سکے ۔پاک پتن جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 30 ملین روپے کا تخمینہ ہے مگر 7.50 ملین جاری کئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 25ملین کا تحمینہ لگایا گیا جس میں سے صرف 12ملین جاری ہوئے۔ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادد کیلئے 1402.718 ملین کا تخمینہ تھا جس میں سے 1215.23 ملین جاری کئے گئے جس میں سے 2014-15 میں 965.230 جبکہ 2015-16 میں 250 ملین جاری کئے گئے ۔جیل خانہ جات ٹریننگ کالج ساہیوال کی تعمیر ومرمت کیلئے تخمینہ کے 613 ملین میں سے صرف 250 ملین جاری ہوئے۔ ملتان جیل میں دیوار کی تعمیر کیلئے 47.358ملین کا تحمینہ لگایا گیا جس میں صرف 6.400ملین جاری کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی میں تعمیر کیلئے 400ملین کا تحمینہ لگایا گیا جس میں سے 50ملین جاری کئے گئے علاوہ ازیں جیل میں نامکمل سہولیات کو مکمل کرنے کیلئے 30ملین کا تحمینہ لگایا گیا جس میں 7.50 ملین جاری کئے گئے ہیںجبکہ تمام منصوبہ جات کےلئے فنڈر فراہم نہ کئے جانے سے منصوبوںمیں تاخیر ہوگی اور ان کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…