لاہور(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بہتر تصور کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہریار خان نے کہا کہ جب وہ میرے پاس ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ابتدائی اسکواڈ لے کر آئے تو میں کہا کہ میں خرم منظور کی جگہ شرجیل خان یا احمد شہزاد کو زیادہ بہتر تصور کرتا ہوں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سلیکٹرز نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے خرم منظور کی شمولیت پر زور دیا، پھر وہ خود ہی شرجیل خان کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔شہریار خان نے افتخار احمد کی شمولیت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جو گزشتہ سال قومی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد سے کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔شہریار نے کہا کہ میں نے چیف سلیکٹر سے کہا تھا کہ انتخابی عمل کو غیرمتنازع ہونا چاہیے تاکہ پی سی بی سے باہر غلط تاثر نہ جائے۔ افتخار احمد کی جگہ پی ایس ایل میں متاثر کن کھیل پیش کرنے والے خالد لطیف کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔