کرک (نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب بچوں کو تعلیم دے ،بے گھر کو گھر اور مریض کو علاج مہیا کرے۔حکومت نے سودی نظام کا خاتمہ کرنے کے بجائے اس کو تقویت دی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں جلسہ عام سے خطاب کررہیتھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے جو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالتی ہو،3 سال مکمل ہونے کو ہیں نوازشریف نے سودی نظام کا خاتمہ کرنے کے بجائے اس کو تقویت دی ہے، نوازشریف سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا لبرل ازم کیلیے برصغیر کے مسلمان ہجرت کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک چور دوسرے کا احتساب نہیں کرسکتا ، یہ تمام حکومتیں ایک دوسرے کو پناہ دیتی ہیں اور احتساب کرنے والے ادارے ان کے سہولت کاروں کا کردار ادا کرتے ہیں، ملک کو اگر کوئی جماعت کرپشن سے نجات دلاسکتی ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے۔