اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قطر کے امیر کو لاکھوں روپے مالیت کی بھینسوں کی جوڑی کا تحفہ دے دیا ہے بھینسوں کی جوڑی کو قومی ایئرلائن کے کارگو طیارے سے بھیجا جائے گا جس پر کروڑوں روپے خرچہ آئے گا جو پہلے سے خسارے میں قومی ایئرلائن برداشت کرے گی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے قطر کے امیر کو نایاب بھینسوں کا تحفہ جا رہا ہے جس کو قومی ایئرلائن کے کارگو طیارے کے ذریعے پہنچایا جائے گا جبکہ کارگو طیارے کے فیولنگ ، لینڈنگ ، پارکنگ اور طیارے میں موجود عملے کی رہائش سمیت تمام تر اخراجات کا بوجھ بھی پہلے سے ہی خسارے میں پڑی قومی ایئرلائن پر ڈالا جائے گا اور کارگو طیارے کچھ دن قطر میں ہی رہے گا جبکہ طیارے کے عملے کو فی کس 150 ڈالر یومیہ بھی قومی ایئرلائن ہی ادا کرے گی ۔