سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا میں پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی کینٹین پر چھا پہ مارا اور زائد المعیا د اشیا ء4 کے علاوہ مضرصحت کو کنگ آئل برآ مد کر کے کینٹین کوسیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداللہ خر م نیا ز ی کی سربراہی میں پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی کینٹین پر چھا پہ ما ر ا تو وہا ں سے کھا نے پینے کی زا ئد المعیا د اشیا ء4 برآمد کر لی گئیں جب کہ مضر صحت استعما ل ہونے والا کو کنگ آئل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔میڈیکل کا لج کے سٹوڈنٹس کی نشا ند ہی پر ہی چھا پہ ما ر ا گیا اور ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ کینٹین کے ٹھیکیدار سمیت دیگر عملہ فرار ہو جا نے میں کا میا ب ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیا ز ی کے مطابق کینٹین مضرصحت اشیا ء فروخت کر نے اور اوورچارجنگ کر نے پر ٹھیکیدار کے خلا ف دو الگ الگ مقدمات در ج کرادیئے گئے ہیں۔