پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کیلئے بہترین اقدام،چوہدری نثار نے دِل جیت لئے

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے دودھ میں ملاوٹ اور انجکشنز کے تحت مویشوں کا دودھ لینے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی انتظامیہ کو حکم دیا کہ دوکانوں اور باڑوں میں چھاپے مار کر دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پوش سیکٹر کی مارکیٹ میں چھاپے مار کر دو بیکریاں ایک ریستوران اور ایک دودھ فروش کی دوکان کو سیل کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی ، اے سی سٹی کامران چیمہ ، اور دیگر افسران کے سپر مارکیٹ میں چھاپے مارے اور دودھ میں یوریا کھاد پائے ودیگر اشیاء ملانے پر دوکاندار کو موقع سے ہی گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔جبکہ دوسری جانب ناقص صفائی پر یونائیٹڈ بیکری ،سارواج ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیا گیا ۔وزارت داخلہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو ایک درخواست ملی کہ شہر میں ناقص دودھ کے علاوہ بیمار مویشیوں کا ایک انجکشن کے ذریعے دودھ نکالا جاتا ہے جو کہ نہ صرف مویشی کی صحت کے لیے کافی نقصان دہ ہے بلکہ دودھ استعمال کرنے والے بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سوموٹو لیکر ضلعی انتظامیہ کو احکامات دیے کہ فوری طور ایسے جرم میں مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…