لاہور (نیوزڈیسک) ارکان پنجاب اسمبلی کو ” زن مرید “ کہنے پر جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کےخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی ۔ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے خواتین کے تحفظ کے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے اراکن پنجاب اسمبلی کو ” زن مرید “ قرار دیا تھا ۔ جس کے خلاف حکومتی رکن میاں طاہر جمیل نے تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے ۔ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اراکان پنجاب اسمبلی کو ” زن مرید “ کہہ کر انتہائی نامناسب ریمارکس دیئے اور ایوان کا استحقاق بھی مجروع کیا ہے ۔ تحریک استحقاق کے متن کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نازیبا الفاظ پر ارکان پنجاب اسمبلی سے معافی مانگیں ۔