جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کالجز میں سہولیات کی فراہمی میں کروڑوں روپے کی کرپشن،محتسب پنجاب نے نوٹس لے لیا

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)محتسب پنجاب جاوید محمود نے گوجرانوالہ ریجن کے 104کالجوں میں سہولیات کی فراہمی میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ای ڈی اوایجوکیشن گوجرانوالہ سے 15یوم کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔محتسب پنجاب نے ایڈوائزرمحتسب پنجاب ضلع گوجرانوالہ ظفر اقبال گل کو انکوائری شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کے 104کالجوں میں 2013سے 2015کے دوران ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے فرنیچر ، آئی ٹی لیب ،الیکٹرانکس اشیاءاور سہولتوں کی فراہمی کیلئے دیگر سامان کی خریداری کی گئی جبکہ ریجن میں تعمیر ہونے والے 15نئے کالجز میں بھی فرنیچر ،لیب ،الیکٹرانکس اوردیگر سامان کی فراہمی کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مشینری اورسامان کی خریداری میں کروڑوں روپے خوردبرد کئے گئے اورسامان کی خریداری کیلئے جعلی کمپنیوں کے لیٹر پیڈ بنا کر جعلی انوائسز استعمال کی گئیں ۔محتسب پنجاب جاوید محمود نے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ای ڈی اوایجوکیشن گوجرانوالہ سے 15یوم کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے اور ایڈوائزرمحتسب پنجاب ضلع گوجرانوالہ ظفر اقبال گل کو انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…