لاہور(نیوزڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر مملکت ممنون حسین کے سکواڈ کے دو ڈرائیورز کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے صدر مملکت ممنون حسین کے کیول کیڈ میں شامل دو ڈرائیورز کو چرچ چوک میں روک کر حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کو مقررہ رفتار سے کم اسپیڈ پر گاڑی چلانے پر حراست میں لیا گیا تاہم حساس اداروں کو دونوں پر دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کا شبہہ بھی ہے جس کے باعث زیر حراست ڈرائیوروں شکیل اور محبوب کو مال روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ دونوں ڈرائیور صدر مملکت ممنون حسین کے پروٹوکول کا حصہ تھے جنہیں حساس اداروں نے حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تمام پہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے۔