لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2015 میں پاکستانیوں نے دبئی میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کی جائیدادیں خریدیں،تین برسوں میں آئی ایم ایف سے جتنا قرض لیا گیا پاکستانیوں نے اس عرصے میں اس سے زائد مالیت کی دبئی میں جائیدادیںخرید کی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب آئی ایم ایف سے اربوں ڈالرز کا قرض لیکر آئندہ نسلوں کو گروی رکھا جا رہا ہے اور دوسری جانب اسی سرمائے کو لوٹ کر بلا خوف و خطر ملک سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2015 میں پاکستانیوں نے دبئی میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کی جائیدادیں خریدیں۔ آئی ایم ایف کا کے تین سالہ پروگرام کا مجموعی حجم 6.6 ارب ڈالرز ہے جبکہ تین برس میں پاکستانیوں نے اس سے زائد مالیت کی جائیدادیں دبئی میں خریدی کی ہیں۔