ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ملنگا کا ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ پر غور

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھا کہ(نیوز ڈیسک)سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے آئندہ ماہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے۔ایک عرصے سے انجری کا شکار ملنگا نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 26 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر یادگار انداز میں کرکٹ میں واپسی کی لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کارکردگی بھی انہیں مطمئن نہ کر سکی۔ملنگا نے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آ گیا ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی سے بھی ریٹائرمنٹ پر غور کر سکتے ہیں۔جمعرات کو میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باؤلر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب اپنے کیریئر میں ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں وہ لمبے عرصے تک کرکٹ سے دور نہیں رہ سکتے۔ یاد رہے کہ ٹخنے کی انجری کے سبب ملنگا تین ماہ تک کرکٹ سے دور رہے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں قومی ٹیم کیلئے گزشتہ 12 سال سے کھیل رہا ہوں، میں 32 سال کا ہو چکا ہوں، میں سوچتا ہوں کہ اب اگر مجھے کوئی انجری ہوتی ہے تو میرے لیے آرام کی غرض سے وقفہ لینا مشکل ہو گا، اگر میں ایک سال یا اس سے زائد کا وقفہ لیتا ہوں تیو یہ میرے کیریئر کا اختتام ہو گا، مجھے نہیں لگتا کہ میں اس انجری سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں کامیاب ہو سکوں گا لیکن میں پھر بھی اس پر قابو پانے کی کوشش کروں گا۔فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش نہیں، میں گزشتہ تین ماہ کے دوران باؤلنگ نہیں کر سکا اور صرف دو سے نیٹ میں باؤلنگ کر رہا تھا، یقیناً نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے ٹیم کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کو ایشیا ٹی ٹوئنٹی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سری لنکا کی ٹیم 128 رنز بنانے کے باوجود کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس کا سہرا لاستھ ملنا کے ہی سر جاتا ہے۔سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 28 فروری کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…