سوات (نیوز ڈیسک ) سوات کے علاقے میں نجی سکول میں اچانک دیوار گر گئی ۔سکول کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھا ، حکومت کی عدم توجہی کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی۔ دیوار گرنے سے اسکول میں موجود 23 طلبا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور حادثے کی تفتیش شروع کردی ۔ لیکن دیوار کافی وقت سے خستہ حالی کا شکار تھا جس کے باعث دیوار گرگئی ۔