لاہور(نیوزڈیسک) پٹھان کوٹ واقعہ،پاکستان نے بھارتی واقعہ کی پاکستان میں تحقیقات کی خواہش پر بڑا قدم اٹھالیا، وزارت داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ واقعہ پر گوجرانوالہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی تحقیقات کےلئے پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ، جے آئی ٹی ممبران کا اجلاس آج ( جمعہ) کو ہوگا جس میں باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا ۔وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد طاہر رائے جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو لاہورمحمد عظیم ،آئی ایس آئی سے لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد ، لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا ملٹری انٹیلی جنس جبکہ انسپکٹر شاہد تنویر ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ممبران ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی کے ضلعی آفیسر انسپکٹر شاہد تنویر تفتیشی افسر مقرر کئے گئے جو جے آئی ٹی کی رپورٹ مرتب کر کے جمع کرانے کا پابند ہوگا ۔