کراچی(نیو ز ڈیسک) سندھ حکومت نے سرکاری خطبے کی تیاری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی جس میں 5 مسالک کے علمائے کرام بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں جمعہ کے سرکاری خطبے کی تیاری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا سربراہ وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالقیوم سومرو کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پانچ مسالک کے علمائے کرام کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رینجرز، ڈی آئی جی ، محکمہ داخلہ و قانون اور مذہبی امور بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی سرکاری خطبے کا متن تیار کرنے کے علاوہ مدارس کے نصاب کا جائزہ لے گی جب کہ مدارس کی رجسٹریشن اور آڈٹ کمیٹی کی ذمہ داری ہوگا، اس کے علاوہ مدارس کے طلبہ کے لیے مخصوص یونیفارم کی منظوری بھی 14 رکنی کمیٹی ہی دے گی۔