اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں حج کی ادائیگی کی درخواستوں کی وصولی شروع کی جائے گی جبکہ حج پالیسی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا ہے کہ مارچ میں حج ادائیگی کی درخواست کی وصولی شروع کی جائے گی جبکہ حج پالیسی کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ہی مارچ کے مہینے میں کیا جائے گا،جہاں تک حج اخراجات کا تعلق ہے حج اخراجات میں کمی بیشی کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا