لاہور( نیوز ڈیسک) گوالمنڈی پولیس نے شہریوں سے ایک ارب 4کروڑروپے کا فراڈ کرنے والے عظمت بٹ عرف ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عظمت بٹ اور اس کے بیٹے ہاشم بٹ نے 44شہریوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے ایک ارب 4کروڑ روپے اکٹھے کئے اور وعدے کے مطابق رقم کی واپسی کرنے کی بجائے فرار ہو گئے۔ پولیس نے گزشتہ روز عظمت بٹ عرف ڈبل شاہ کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا بیٹا ہاشم بٹ بیرون فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔