اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دو روز قبل دئیے گئے بیان کا معمہ حل ہو گیا ،سابق صدر کا آرمی چیف سے متعلق بیان سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ میں موجود آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد تحریر کیا تھا اوریہ بیان آصف علی زرداری کے قریبی دوست کے ذریعے میڈ یا میں جاری کرایا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فوج کے تعلقات خراب ہیں جنہیں بہتر کرنے کا ٹاسک رحمان ملک کے پاس ہے اور یہ بیان بھی تعلقات بہتر کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔اس بیان سے متعلق دبئی میں موجود بلاول بھٹو زرداری کو بھی اعتماد میں لیا گیاجبکہ اعتزاز احسن ، فرحت اللہ بابر ،خورشید شاہ اور شیری رحمان کو اس بیان سے لا علم رکھا گیا۔