لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر غور کرنے کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ آفریدی اب ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہ سوچیں کیوں کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی ہے۔انہوں نے شاہد آفریدی کی جانب سے بین الاقوامی میعار کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف اسے بین الاقوامی کرکٹ میں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم میں شاہد آفریدی کی جگہ لے سکتے ہیں ،لیگ سپنر یاسر شاہ بھی اگلے ماہ پابندی ختم ہونے کے بعد بطور لیگ سپنر آفریدی کی جگہ ٹیم کا اثاثہ بن سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں