پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بیرون ملک نوکری کے خواہشمند ہوشیار،دبئی میں افسوسناک واقعہ

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بیرون ملک نوکری کے خواہشمند ہوشیار،دبئی میں افسوسناک واقعہ-نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امجد نامی ایجنٹ نے میری بیٹیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے کے عوض دبئی میں فروخت کردیا، عدالت امجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عدالت نے خاتون کی درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک پاکستانی شخص ہمیں نوکری کا لالچ دے کر دبئی لایا اور پھر ہمیں بھارتی شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ ایک اور متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ہماری ماں اور دیگر گھر والوں کو ڈراتا اور دھمکاتا ہے، ہماری والدہ نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹایا لیکن کوئی ان کی فریاد نہیں سنتا۔متاثرہ لڑکیوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل میں ہیں، انھیں اس چنگل سے آزاد کرایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…