بہاولپور(نیوزڈیسک)ایسا ہوتا ہے سپہ سالار،جنرل راحیل شریف کے اقدام نے قوم کو دِل جیت لئے،رات جوانوں کے ساتھ ہی فیلڈ میں گزاریںگے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچے۔ وہ چولستان میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف رات جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں گزاریں گے۔ گزشتہ روز آرمی چیف نے شوال میں اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان کے باقی ماندہ علاقوں میں حتمی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو ہدایت کی تھی کہ دہشت گردوں کی باقیات ختم اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ وبرباد کر دی جائیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلند مورال کے ساتھ اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔