بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک)اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے کوٹےمیں اضافے کی تجویز منظور کرلی گئی تو حجاج کی تعداد میں اضافے کاامکان ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جدہ میں پاکستانی تاجر غلام حسن بید اللہ کی جانب سے دیے گئے عشا ئیہ سے خطاب کیا۔ان کاکہناتھاکہ اس مرتبہ حجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائیگی اور حج پالیسی پر پوری طرح عمل درآمد کروایا جائے گا۔اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیت کامران بٹ ، محبوب سعید، عامل عثمانی اور فاروق محمد بھی موجود تھے۔ حجا ج کی رہائش کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جن میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی ،ڈائریکٹر حج مکہ امتیاز شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیف انور ، سفیر پاکستان منظور الحق اور خادم بٹ شامل کیے گئے ہیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں امن و اما ن کی صورتحال بہتر بنانا تمام مذہبی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے، لہٰذا ہماری وزارت تمام مسلکوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مرکزی کونسل کے قیام پر غور کر رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…