بہاول نگر(نیوز ڈیسک)بہاول نگر میں ڈاکووں اور پولیس کےدرمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔تھانا تخت محل پولیس کے مطابق کیکری جھنڈیکا کی علاقے میں 4 نامعلوم مسلح ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مارکررہے تھے – پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی -جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین ڈاکو کار اور رائفل چھوڑکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل اور فرار ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔