لاہور (نیوز ڈیسک) 2014کے مقابلے میں2015 میں پاکستان کے ساتھ کراس بارڈر فائرنگ کے واقعات میں کمی کے باوجود بھارت میں مرنے والے سویلین اور سیکورٹی اداروں کے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جنگ رپورٹر خالد محمود خالد کے مطابق اس کا انکشاف بھارت کے وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری بیان میں کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ 2014میں سیکورٹی اداروں کے13 افرادہلاک اور 128زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ سال مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21تک جا پہنچی جبکہ 150افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں2014کی نسبت کمی ہوئی اور ان کی تعداد 88کے مقابلے میں 73رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ہے اس کی وجہ بھارت کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔