جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

آفریدی نے انگلش کرکٹ کاﺅنٹی ہمپشائر سے سیزن کے لیے معاہدہ کرلیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے انگلش کرکٹ کاﺅنٹی ہمپشائر سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے پورے سیزن کے لیے معاہدہ کرلیا۔شاہد آفریدی نے اس سے قبل 2011 میں کلب کی نمائندگی کی تھی جہاں ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوئی تھی اور آفریدی نے سمرسیٹ کے خلاف 42 گیندوں پر 80 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔آفریدی کلب میں جنوبی افریقی آل راﺅنڈر ریان مک لیرن کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر شامل ہوں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آفریدی رواں سال مئی میں ہمپشائر پہنچ جائیں گے جس کے لیے انہوں نے کیریبئین پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرنے سے انکار کیا تھا جبکہ اس دوران انہیںبین الاقوامی طور پر کسی مقابلے کے لیے قومی ٹیم کی نمائندگی بھی نہیں کرنی ہے۔ہمپشائر کے ڈائریکٹر کرکٹ جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ اس سال ایک مخصوص عرصے کے لیے کھلاڑیوں کا حصول ایک چیلنج تھا اس لیے ہم خوش ہیں کہ آفریدی پورے ٹورنامنٹ کے لیے ہمیں دستیاب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آفریدی نے گزشتہ دفعہ ہماری نمائندگی کی تھی اور اپنی کارکردگی کے ذریعے گہرے اثرات مرتب کئے تھے اور ان کی واپسی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے بڑی حوصلہ افزا ہے۔انگلش کاﺅنٹی کے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے موجودہ طرز کی 2017 میں تبدیلی متوقع ہے جہاں ریجنل کے مقابلے میں دو ڈویژن پر مشتمل ٹورنامنٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…