جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کا بیان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے گلے کی ہڈی بن گیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آصف زرداری کا بیان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے گلے کی ہڈی بن گیا،جو نہ نگلی جائے نہ اگلی جائے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے سوال ہوا تو وہ کنی کترا گئے، گیند قمرزمان کائرہ کے کورٹ میں پھینک دی۔کائرہ بولے، مبینہ بیان سے پارٹی کو نقصان ہوا،آصف زرداری اس وقت امریکا میں ہیں ان سے رابطہ کر کے جواب دیں گے، بیان کی تحقیقات کا نہیں کہا تھا یہ کہا تھا کہ دیکھیں گے کہاں سے آیا۔آصف زرداری نے فوج کے حق میں بیان دیا یا نہیں مگر یہ بیان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے گلے کی ہڈی بن گیا جو نہ نگلی جائے نہ اگلی جائے۔ کچھ ایسا ہی ہوا آج پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی پریس کانفرنس میں۔ زرداری صاحب کا بیان کہاں سے آیاکا سوال آیاتو خورشید شاہ نے اسے قمر زمان کائرہ کی جانب موڑ دیا۔ایک نکتے نے محرم سے مجرم کر دیا، گویا آصف زرداری کا بیان پیپلز پارٹی کے لیے نہ صرف مبینہ ہو گیا بلکہ قیاس آرائیوں پر مبنی قرار پایا،پیپلز پارٹی کو آصف زرداری سے منسوب بیان کے فوج سے متعلق پہلے حصے پر تو کوئی اعتراض نہیں مگر آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر جواب گول مول ہے۔زرداری اور پارٹی کا موقف ہے کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں،پہلا حصہ تو ٹھیک ہے۔آصف زرداری کا بیان اصلی ہے یا نقلی، کیا کوئی تحقیقات ہوں گی۔ اس سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم دیکھیں گے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ان کی آصف زرداری سے بات ہوئی ہے،پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…