لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں پولیس نے دہشت گردی کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور سے دہشت گردی کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، زیرحراست افراد میں زید خان، نصیر احمد اور ناصر خان شامل ہیںجن کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو خفیہ اداروں کی اطلاع پر حراست میں لیا گیا، تینوں مشتبہ افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھے، حراست میں لیے جانے والے افراد میں ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔