جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

فاطمہ جناح پارک میں 100ایکٹر کا سفاری پارک بنانیکا فیصلہ

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے فاطمہ جناح پارک کے اندر 100ایکٹر پر مشتمل سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے سفاری پارک کی طرز پر تمام سہولتیں اور تفریحات مہیا کی جائیں گی۔ منصوبے پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 40 کروڑ لگایا گیا ہے۔ یہ بات آج اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کی اورممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد اور ممبر انوائرنمنٹ ثناء اللہ امان اور افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ 445 ایکٹر پر مشتمل F-9 پارک میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اس وقت 40 ایکٹر سے زیادہ رقبہ میں سہولیات کو اپ گریڈ کر دیا ہے جبکہ 200 ایکٹر بنائے جانے والی سہولیات کو بہتر اور مزید ان میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ پارک میں See Islamabad کے نام سے خوبصورت Forest Wheel کی سہولت بنائی جا رہی ہے جس میں بین الاقوامی معیار کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارک کے اندر موجود چلڈرن پارک ،سائیکلنگ ٹریک، سکیٹس، کرکٹ، واکنگ و جوگنگ ٹریک، امیوزمنٹ سمیت جدید سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے ہدایت کی کہ منصوبے پر تمام قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جلداز جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اہم پارکوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے بلکہ سیکٹروں میں موجود پارک میں عدم دستیاب سہولتوں او خاص طور پر بچوں کے لیے بنائے گئے مختلف جھولوں کی بہتری کو یقینی بنایا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…