ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کو اچانک نیب کی خامیاں نظر آنے کیوں لگ گئی ہیں؟

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنے ٹی وی پروگرام ’’کل تک‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ عوام جس محکمے میں اصلاحات چاہتے ہیں دعا کریں کہ وہ محکمہ میاں نواز شریف اور ان کے دوستوں کو اسی طرح تنگ کرے جس طرح نیب کر رہا ہے جس کے بعد اس محکمے میں اصلاحات ہو جائیں گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ چند بڑے بزنس مین ایک سے زیادہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس

آئےاور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ نیب انہیں خوفزدہ کر رہی ہے اور ان سے ناانصافی کی جا رہی ہے اور ایک بزنس مین نے میری موجودگی میں اپنی کہانی میرے سامنے پیش کی اور جس انداز سے کہانی پیش کی گئی اس سے تو یہی لگ رہا تھا بہت بڑی زیادتی ہو رہی ہے۔اس تناظر میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں پاکستانی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو خوفزدہ نہیں کرنا ہے۔ جاوید چوہدری نے بتایا کہ نیب 1999ء سے کام کر رہا ہے اس نے سترہ برسوں میں ایماندار اور معصوم لوگوں کیخلاف دو لاکھ اسی ہزار شکایتیں سنیں لیکن کسی کو بھی نیب میں نہ تو قباحتیں نظر آئیں اور نہ ہی اصلاحات کی ضرورت محسوس ہوئی۔ لیکن جب نیب نے وزیراعظم کے قریبی بزنس مین چنددوستوں کو بلایا یا حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پچاس عہدیداروں ، فیملی ممبرز ، وزراء ، ایم این ایز اور ایم پی اے حضرات کیخلاف انکوائری کر رہا ہے تو حکومت کو فوراً محسوس ہوا کہ نیب ایماندار اور معصوم لوگوں کو تنگ کر رہا ہے اور اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا نیب کو اپنا کام ذمہ داری سے کرنا چاہئے وہ معصوم لوگوں کے گھروں اور دفتروں میں جان بوجھ کر گھس جاتے ہیں اور انہیں تنگ کرتے ہیں۔ اس موقع پرجاوید چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ جب تک سسٹم کی آنچ ، جب تک قباحتوں کی تکلیف حکمران طبقے تک نہیں پہنچتی اس وقت حکومت کو کسی محکمے میں قباحت نظر نہیں آتی اور نہ ہی اصلاحات کی گنجائش پیدا ہوتی ہے۔ شاید اسی لئے ہمارے حکومتوں کو محکمہ پولیس ، محکمہ مال ، محکمہ صحت، جیلوں کے نظام ، انصاف کے سسٹم اور پینے کے صاف پانی میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی کیونکہ یہ محکمے انہیں تکلیف نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے محکموں میں اس وقت تک اصلاحات نہیں ہوں گی جب تک وہ سارے محکمے جن کی قباحتوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے وہ نیب کی طرح حکمرانوں کے دل میں نہیں چبھتے۔ عوام جس محکمے میں اصلاحات چاہتے ہیں دعا کریں کہ وہ محکمہ میاں نواز شریف اور ان کے دوستوں کو اسی طرح تنگ کرے جس طرح نیب کر رہا ہے جس کے بعد اس محکمے میں اصلاحات ہو جائیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…