جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی ،حکومت نے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی ،حکومت نے فیصلے کا اعلان کردیا، وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کی نگرانی کی جارہی ہے اور جب بھی ضرورت پڑی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی. قومی اسمبلی میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہا کہ تمام صوبوں کے ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہے ہیں، تعلیمی نصاب سے نفرت انگیز مواد ختم کرنے کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب میں مدارس کی سو فیصد جانچ پڑتال ہوگئی ہے اسی طرح سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی کافی حد تک یہ عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مدارس کے اندراج کے حوالے سے اسلام آباد اور پنجاب نے سو فیصد لائحہ عمل تیار کرلیا ہے سندھ 80 فیصد ، خیبر پختونخوا 75 فیصد اور بلوچستان میں 60 فیصد کام مکمل ہوا ہے، پنجاب میں دو، سندھ میں 167، خیبرپختونخوا میں 13 مشکوک مدارس کو بند کیا گیا ہے، پنجاب میں اس وقت 147، سندھ میں 6، خیبر پختونخوا میں 7 اور بلوچستان میں 30 مدارس غیر ملکی فنڈ سے چل رہے ہیں۔ گلگت بلتستان اور فاٹا میں مدارس کی تعداد 717 ہے جبکہ ان علاقوں میں 699 مدارس رجسٹرڈ ہیں۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کی نگرانی کی جارہی ہے جب بھی ضرورت پڑی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز تقاریر اور مواد پر کینشر و اشاعت پر 2 ہزار471 مقدمات درج کئے گئے ہیں جب کہ 73 دکانیں بند کی گئیں، ملک بھر میں لاو¿ڈ اسپیکر کے ناجائز استعمال پر9 ہزار945 مقدمات جب کہ 2 ہزار 664 مختلف اشیاء ضبط کی، لاو¿ڈ اسپیکر کے ناجائز استعمال پر10 ہزار 177 جبکہ نفرت انگیز تقاریر پر 2 ہزار 345 افراد کو گرفتارکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…