اسلام آباد(نیوزڈیسک)مہتاب عباسی کی جگہ خیبرپختونخوا کا نیا گورنر،بالآخر نئی تقرری ہوگئی، نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو سفارش بھیج دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو سفارش بھیج دی ہے۔ چند روز قبل ذاتی وجوہ کی بناءپر سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہو جانے کے باعث یہ عہدہ خالی تھا۔مسلم لیگ ن کے س سینئر رہنمااقبال ظفرجھگڑا کو گورنر مقرر کئے جانے کی خبر پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔